Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم میں بڑے غیرملکی نام شامل کرنے کے بجائے مقامی کرکٹرز پر بھروسہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سلمان بٹ، محمد حفیظ اور فخر زمان جیسے کھلاڑیوں کی موجودگی میں لاہور قلندرز نے مڈل آرڈر بیٹسمین سہیل اختر کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔
لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا کا کہنا ہے کہ سہیل اختر کو کپتان بنانے کا فیصلہ ہماری ٹیم کے حق میں بہتر ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کپتانی کی صلاحیت ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں دکھا چکے ہیں اور امید ہے وہ توقعات پر پورا اتریں گے۔
عاطف رانا کا کہنا تھا کہ قلندرز پی ایس ایل کی تیاری آئندہ ہفتے شروع کریں گے، اس مرتبہ پی ایس ایل لاہور قلندرز کے لیے بہت خاص ہو گی کیونکہ ہماری ٹیم پہلی مرتبہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گی۔ عاطف رانا نے مزید کہا کہ کرس لِن کو لاہور میں کھیلتا دیکھنے کے لیے بےصبری سے انتظار ہے۔