Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 1982 میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم کی قیادت بندولا ورناپورہ نے کی جنہیں راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ میچ میں بطور مہمان خصوصی بلایا گیا ہے۔ بندولا ورناپورہ نے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجھے دعوت دی۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جب مجھے پاکستان آنے کی دعوت دی گئی تو میں نے سوچا پاکستان نے ماضی میں سری لنکا کرکٹ کی جو مدد کی اس کا قرض قرض ادا کرنے پاکستان جاؤں۔
انہوں نے کہا کہ جب سری لنکا کو آئی سی سی ٹیسٹ اسٹیٹس ملا تھا تو پاکستان نے ہماری بہت مدد کی تھی جس کا میں پاکستان آ کر شکریہ ادا کرنا چاہتا تھا۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے خصوصی مہمان بندولا ورناپورہ اور جاوید میانداد کو چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے خصوصی شیلڈ بھی پیش کی۔