Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق اسپنر سعید اجمل نے 2017 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور انہوں نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ 2015 میں کھیلا تھا۔ تقریباً پانچ سال گزرنے کے بعد بھی سعید اجمل کا ایک ریکارڈ دنیا کا کوئی بولر نہیں توڑ سکا۔ 2010 سے اب تک اس دہائی میں غیرملکی سرزمین پر کھیلتے ہوئے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر سعید اجمل ہیں۔
انہوں نے تینوں فارمیٹس میں غیرملکی سرزمین پر 174 میچز کھیلتے ہوئے 383 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔ اس دوران سعید اجمل نے 30 ٹیسٹ میچز میں 160، 51 ایک روزہ میچوں میں 157 اور 53 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 66 وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے سعید اجمل نے 2010 کے بعد اپنے کیریئر کے تمام ہی میچز پاکستان سے باہر کھیلے تھے۔ رواں دہائی میں غیرملکی سرزمین پر دوسرے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر مورنی مورکل ہیں۔
انہوں نے ساؤتھ افریقا سے باہر کھیلتے ہوئے 255 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اس فہرست میں تیسرے بولر افغانستان کے راشد خان ہیں جن کے کریڈٹ پر 240 وکٹیں ہیں۔