Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

افغانستان کرکٹ بورڈ نے اصغر افغان کو ایک مرتبہ پھر تینوں فارمیٹس میں افغانستان کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ اصغر افغان کو رواں برس اپریل میں کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا اور ان کی جگہ گلبدین نائب کو افغانستان ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔
گلبدین نائب کی کپتانی میں افغان ٹیم ورلڈکپ 2019 میں ایک میچ بھی نہیں جیت سکی تھی جس کے بعد انہیں بھی کپتانی سے ہٹا دیا گیا اور راشد خان کو یہ ذمہ داری سونپ دی گئی تھی۔
راشد خان کی قیادت میں افغانستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی لیکن تینوں ون ڈے میچوں کی سیریز میں کلین سویپ شکست ہوئی جبکہ واحد ٹیسٹ میچ میں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔