Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم نے 1-2 سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 15 دسمبر سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز شروع ہو گی۔ اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز باہر ہو گئے ہیں۔
شیکھر دھون گھنٹے کی انجری کا شکار ہیں جس وجہ سے انہیں ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر کر دیا گیا تھا۔ اسی انجری کی وجہ سے وہ ون ڈے سیریز میں بھی بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں بطور اوپننگ بیٹسمین شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ماینک اگروال کو شیکھر دھون کے متبادل کھلاڑی کے طور پر ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے میڈیکل پینل کا کہنا ہے کہ شکھر دھون کو مکمل فٹ ہونے کیلئے مزید وقت درکار ہے۔