پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے آسٹریلیا میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تو ہر کوئی ان کی بات کر رہا تھا۔ نسیم شاہ کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا اور وہ پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ نوجوان فاسٹ باؤلر نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کر کے آسٹریلیا کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیک ہیسمین کو متاثر کر دیا ہے۔
مائیک ہیسمین کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ باصلاحیت باؤلر ہیں جن کے پاس قدرتی طور پر باؤلنگ میں تیز رفتار بھی ہے جو کہ ایک انمول تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نسیم نے اپنے ایکشن کو تکنیکی طور پر بہت آسان بنا لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کوچز اس بات پر کنفیوژ نہیں ہوں گے، کرکٹ اس وقت ہی اچھی کھیلی جاتی ہے جب اسے آسانی سے کھیلا جائے۔