Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کے سابق فاسٹ باؤلر آر پی سنگھ نے تیرہ سال قبل 2006 میں پاکستان کی سرزمین پر اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ ایک دہائی سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے جس پر آر پی سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا ہے۔
آر پی سنگھ نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں بھارتی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 2006 میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو پاکستان میں کیا تھا اور کچھ سال بعد پاکستان کی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ تقریباََ ایک دہائی کے لیے ختم ہو گئی تھی۔
راولپنڈی میں جاری پاکستان اور سری لنکا کے ٹیسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ اس بات پر یقین کرنا بہت مشکل ہے کہ یہ ہوم گراؤنڈ پر تمام پاکستانی پلیئرز کا پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔