Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کی وجہ سے دس سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ممکن ہوئی ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے اور اوشاڈا فرنینڈو نے اپنی ٹیم کو 96 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
دیموتھ کرونارتنے 59 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ پہلے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد دیموتھ کرونارتنے نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے ہوئے بہت اچھا لگ رہا ہے۔
دیموتھ کرونارتنے کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ریکارڈ دیکھا جاتے تو بہت شاندار ہے۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف نو ٹیسٹ میچز میں 881 رنز اسکور کر رکھے ہیں جس میں دو سنچریاں بھی شامل ہیں۔