Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ ویمن نے پاکستان ویمن کو ایک مرتبہ پھر باآسانی شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔ کوالالمپور میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپین شپ کے دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 327 رنز بنا ڈالے۔
نتالی سیور نے سنچری اور ہیدر نائٹ نے 86 رنز اسکور کیے۔ آخر میں فرین ولسن نے 49 گیندوں پر 85 رنز کی اننگز کھیل کر اسکور 327 رنز تک پہنچایا۔ پاکستان کی ندا ڈار نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پاکستان ویمن ٹیم 45ویں اوور میں 200 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بسمعہ معروف 64 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہیں۔ ناہیدہ خان نے 40 رنز اسکور کیے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرامیچ کل کنرارا اکیڈمی اوول میں کھیلا جائے گا۔