Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آؤٹ آف فارم یاسر شاہ کو حیران کن طور پر پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اب خبر سامنے آئی ہے کہ انھیں قومی ٹیم کے اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق اسپنر یاسر شاہ کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کر کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کی زیرنگرانی کام کریں گے۔ پی سی بی کے مطابق یاسر شاہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے اور 16 دسمبر کو کراچی میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 19 دسمبر سے شروع ہو گا۔ سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کی اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے تقرری کی گئی تھی۔
مشتاق احمد مستقبل میں ضرورت پڑنے پر پاکستان ٹیم کے ساتھ بھی کام کرنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔