Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے بیٹسمین مارنس لبوشین پاکستان کے خلاف سیریز میں شاندار فارم میں نظر آئے اور دو میچز میں دو سنچریاں اسکور کی‍ں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی ان کی شاندار فارم جاری ہے۔ پرتھ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری اسکور کر کے مارنس لبوشین نے سنچریوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔
اس سال سب سے زیادہ رنز بنانے میں مارنس لبوشین نے اپنے ہم وطن اسٹیو اسمتھ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اسی اننگز میں انھوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے ایک ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔
انھوں نے اٹھارہ اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے۔ مارنس لبوشین سے پہلے ڈان بریڈمین تیرہ، نیل ہاروی سترہ اور سڈ برنز اٹھارہ اننگز میں ایک ہزار رنز بنا چکے ہیں۔