Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے مایہ ناز سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد ایک مرتبہ پھر نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے وابستہ ہو گئے ہیں۔ مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ مشتاق احمد نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ساتھ ساتھ ضرورت پڑنے پر قومی ٹیم کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔
مشتاق احمد انڈر-16 اور انڈر-19 کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ این سی اے کے پروگرامز میں بھی حصہ لیں گے۔ مشتاق احمد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سالانہ 120 دن دستیاب ہوں گے۔
مشتاق احمد کو دوسری مرتبہ این سی اے میں اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس سے قبل وہ نجم سیٹھی کے دور میں این سی اے میں کام کر رہے تھے۔
مشتاق احمد ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے ساتھ بطور اسپن بولنگ کوچ کام کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔