Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ پنڈی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے بھی پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کا مکمل جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے بات چیت جاری ہے، امید ہے بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔
احسان مانی نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔
احسان مانی جنوری میں آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جس پر انہوں نے کہا کہ وہ اجلاس میں اس حوالے سے بات کریں گے اور تمام معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔