Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فواد عالم کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا لیکن وہ پہلے ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں بنا سکے۔ قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم کا فواد عالم کے حوالے سے کہنا ہے کہ کمبینیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے فواد عالم کو ٹیم میں شامل نہیں کیا ہو گا۔
محمد وسیم کا کہنا تھا کہ حارث سہیل کو فواد عالم پر اس لیے فوقیت دی گئی ہو گی کیونکہ وہ اسپن بولنگ بھی کر لیتے ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ فواد عالم کی پرفارمنس کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، وہ مسلسل پرفارم کرتے آ رہے ہیں، انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر فواد عالم کو موقع ملا تو یقیناََ وہ اچھے رنز بھی اسکور کریں گے۔ ٹیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو، تین سال سے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی پرفارمنس زیادہ اچھی نہیں رہی ہے، قومی ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی کی تلاش ہے۔