Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ایرون فنچ دوسرے، ڈیوڈ ملان تیسرے، کولن منرو چوتھے اور گلین میکسویل پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے لوکیش راہول ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن پر آ گئے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی رینکنگ میں پانچ درجے ترقی ہوئی اور انہوں نے دسویں پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے۔
ویرات کوہلی اس وقت دنیا کے واحد کرکٹر ہیں جو تینوں فارمیٹس کی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔ ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ میں ویرات کوہلی نمبرون پوزیشن پر موجود ہیں۔
دوسری جانب بولرز کی فہرست میں راشد خان پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی چوتھی اور شاداب خان کی آٹھویں پوزیشن ہے۔
ٹیم رینکنگ میں پاکستان بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے۔ رینکنگ میں آسٹریلیا کا دوسرا اور انگلینڈ کا تیسرا نمبر ہے۔