Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پنڈی اسٹیڈیم میں جاری ہے اور سیریز کا دوسرا ٹیسٹ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تیاریاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔ اسٹیڈیم میں صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے جبکہ میچ وکٹ کے ساتھ ساتھ پریکٹس وکٹیں بھی تیار کر لی گئیں ہیں۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسٹیڈیم کے 14 انکوژرز میں سے 7 انکوژرز کی ٹکٹیں فروخت کیلئے دستیاب ہیں جن کی قمیت 50 روپے مقرر کی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ میچ میں شائقین کی دلچسپی بڑھانے کیلئے آدھے انکلوژرز کے ٹکٹس مفت کر دیے ہیں۔ مفت ٹکٹس اسکول، کالجز، یونیورسٹیز اور دیگر اداروں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
یاد رہے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دس سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔