پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف جاری پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کے بعد پریس کانفرنس کرنے آئے تو ان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ نئی ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ آپ کی کتنی افہام و تفہیم ہے؟ جس پر انہوں نے صحافی سے کہا کہ آپ کوئی اور سوال کر لیں۔ اس کے بعد پریس کانفرنس کے اختتام کے پر قومی ٹیم کے میڈیا مینجر نے ان سے درخواست کی کہ آپ اس سوال کا جواب بھی دے دیں۔ شاہین آفریدی نے کہا کہ نئے کوچز ہیں اور میں پہلی بار ان کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ باؤلنگ کوچ وقار یونس سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، وسیم اکرم کے بعد وقار یونس میرے فیورٹ باؤلر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقار بھائی اور مصباح بھائی کے ساتھ جب بھی کام کرتا ہوں تو اچھا لگتا ہے۔