آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے لیے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے والے مارنس لبوشین نے ایشیز سیریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد پاکستان کے خلاف بھی جم کر بیٹنگ کی۔ آسٹریلوی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے اور پہلے میچ کی پہلی اننگز میں ہی انہوں نے 143 رنز کی اننگز کھیل ڈالی۔
اگر مارنس لبوشین 150 رنز مکمل کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں صرف تیسرے بیٹسمین ہوتے جس نے مسلسل تین مرتبہ 150 سے زائد رنز کی اننگز کھیلی ہوتی لیکن وہ یہ اعزاز حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل تین مرتبہ 150 سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے کا اعزاز صرف دو کرکٹرز کے پاس ہے اور ان دونوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ظہیر عباس اور مدثر نذر نے یہ ریکارڈ 83-1982 میں قائم کیا تھا۔