گزشتہ روز سری لنکا کے وکٹ کیپر بیٹسمین نروشان ڈکویلا پریس کانفرنس کے لیے آئے تو ایک صحافی کو لگا کہ وہ دننجایا ڈی سلوا اور ان سے سوال کیا کہ کیا آپ اس پچ پر سنچری کا سوچ رہے ہیں؟ جس پر ڈکویلا نے جواب دیا کہ میں ڈی سلوا نہیں ہوں، میں ڈکویلا ہوں اور میں آؤٹ ہو کر پویلین جا چکا ہوں۔
نروشان ڈکویلا نے کہا کہ شاید دوسری اننگز میں وہ سنچری کا سوچیں۔ پاکستانی صحافی کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور کھلاڑی کو نا پہچاننے پر صحافی کا خوب مذاق اڑایا گیا۔
یہ ویڈیو کلپ سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جےوردھنے تک بھی پہنچی اور انہوں نے یہ ویڈیو دیکھ کر سر پکڑ لیا۔ یاد رہے دننجایا ڈی سلوا اس وقت 87 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ نروشان ڈکویلا 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔