Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) کا آغاز ہو چکا ہے جس میں سابق اور موجودہ پاکستانی کرکٹرز بھی حصہ لے ہیں۔ شاہد آفریدی ڈھاکہ پلاٹون کا حصہ ہیں اور راجشاہی رائلز کے خلاف پہلے ہی میچ میں وہ صفر پر آؤٹ ہو گئے۔
بی پی ایل 20-2019 کے تیسرے میچ میں ڈھاکہ پلاٹون اور راجشاہی رائلز کی ٹیمیں میرپور کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوئیں۔ ڈھاکہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز اسکور کیے۔
ڈھاکہ کی طرف سے انعام الحق 38 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ راجشاہی رائلز نے حضرت اللہ کے *56، لٹن داس کے 39 اور شعیب ملک کے *36 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 18.2 اوورز میں حاصل کر کے میچ میں نو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ ڈھاکہ پلاٹون اپنا اگلا میچ کومیلا واریئرز کے خلاف آج کھیلے گی۔