Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کی پوزیشن مستحکم نظر آ رہی ہے۔ پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 416 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں کیوی ٹیم مشکلات کا شکار رہی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر جمی نیشم ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں اور وہ گھر بیٹھ کر اس میچ کو بڑے غور سے دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے ایک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نیوزی لینڈ کے اوپننگ بیٹسمین جیت راول اور آسٹریلیا کے مڈل آرڈر بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کے بلوں میں فرق ڈھونڈ نکالا۔
جمی نیشم نے کہا کہ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان فرق سے پیار کرتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹیو اسمتھ کے بلے پر اس گدے کی کمپنی کا اسٹیکر ہے جس میں ان کی ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری ہے جبکہ جیت راول کے بلے پر اس اکاؤنٹنگ فرم کا اسٹیکر ہے جہاں وہ سردیوں میں کام کرتے ہیں۔