Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز نے اگلے ایڈیشن کے لیے انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر کرس جورڈن کو ڈائمنڈ کیٹگری سے اپنی ٹیم میں منتخب کیا۔ کرس جورڈن کی جانب سے کراچی کنگز کے فینز کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جو فرنچائز کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ان تک پہنچایا گیا ہے۔
انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کنگز کمیونٹی کو ہیلو کو کہہ کر بتایا کہ میں کرس جورڈن ہوں اور پی ایس ایل فائیو کا حصہ بننے کے لیے پرجوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں کنگز کے میں کنگز کے پرجوش ہجوم کے سامنے میدان میں اترنے کا انتظار نہیں کر سکتا اور مجھے یقین ہے کہ آپ کراچی کے اسٹیڈیم کو لرزا دیں گے۔