Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورہ بھارت پر موجود ہے جہاں کیریبین ٹیم نے پہلے افغانستان کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں کامیابی ملی لیکن ٹی ٹوئنٹی سیریز میں افغانستان نے حیران کن طور پر کامیابی حاصل کی۔
افغانستان کے خلاف کھیلنے کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم نے بھارت کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جہاں مہمان ٹیم کو ایک مرتبہ پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔
ویسٹ انڈیز ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ روڈی ایسٹوک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس دورے پر کھلاڑی شاندار رہے ہیں، ہم انہیں شکستوں کا ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتے، انہوں نے واقعی سخت محنت کی ہے، آپ نے افغانستان کے خلاف تینوں فارمیٹس میں پیشرفت دیکھی ہے اور یہ بات بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی واضح تھی۔