Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق کرکٹر کیون پیٹرسن ساؤتھ افریقہ میں پیدا ہوئے لیکن انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔ کیون پیٹرسن کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے موجودہ حالات پر پریشان تھے تو انہوں نے 6 دسمبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے مسائل کا حل پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ جیکس فال کو چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)، گریم اسمتھ کو ڈائریکٹر، مارک باؤچر کو ہیڈکوچ، مکھایا نٹینی کو باؤلنگ کوچ، روبن پیٹرسن کو اسپن کوچ اور جیکس کیلس کو ٹیم کنسلٹنگ مقرر کیا جائے۔
کیون پیٹرسن کی ابتدائی تین تجاویز پر عمل ہو چکا ہے۔ جیکس فال کو عبوری سی ای او اور گریم اسمتھ کو عبوری ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ سابق وکٹ کیپر بیٹسمین مارک باؤچر کی بطور ہیڈکوچ تعیناتی کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔