Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شاہد آفریدی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ قومی کرکٹرز شاداب خان اور وہاب ریاض کے ساتھ کرکٹ کے معاملات پر گفتگو کر رہے ہیں۔ وہاب ریاض نے بتایا کہ وہ ساؤتھ افریقہ میں ہونے والی مزانسی سپر لیگ (ایم ایس ایل) کھیل کر آ رہے ہیں، وہاں کرکٹ کا معیار کافی اچھا تھا اور پچز بہت اچھی بنی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ بطور کرکٹر اچھا برا وقت چلتا رہتا ہے لیکن ایک کھلاڑی کو اعتماد دینا بہت ضروری ہے۔ فاسٹ باؤلر نے کہا کہ جتنا مرضی اچھا کھلاڑی ہو لیکن جب تک اسے اعتماد نہیں دیا جائے گا تو وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار نہیں کر سکے گا۔
وہاب ریاض نے مزید کہا کہ جب کسی کھلاڑی سے پرفارمنس نہیں ہو رہی ہوتی تو ناکامی کا خوف ہمیشہ رہتا ہے اور پھر آپ کے ذہن میں بہت سی چیزیں گردش کرنے لگ جاتی ہیں۔