Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بارش اور خراب روشنی کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن ہے۔ چوتھے روز کا کھیل بغیر کوئی گیند کرائے ختم کر دیا گیا جبکہ تیسرے روز صرف 5.2 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز 18.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوا تھا۔ سری لنکا نے چھ وکٹوں پر 282 رنز بنا لیے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے خراب موسم اور بارشوں کے باعث قائد اعظم ٹرافی کے میچز پنجاب اور دیگر صوبوں سے کراچی منتقل کر دیے تھے مگر حیران کن طور پر راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ کا انعقاد کرا دیا۔
دسمبر میں کراچی کے علاوہ ملک بھر میں چودہ ٹیسٹ میچز کا انعقاد ہوا جس میں سے صرف دو کے نتائج آ سکے، گیارہ ٹیسٹ میچز ڈرا رہے جبکہ ایک میچ منسوخ کیا گیا۔