Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے لیجنڈری سابق وکٹ کیپر بیٹسمین مارک باؤچر کو اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔ گریم استمھ کو کرکٹ ساؤتھ افریقہ کا ڈائریکٹر بنایا گیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ مارک باؤچر کو آزمائشی بنیادوں پر کوچ تعینات کیا جائے۔ گریم اسمتھ کی سب سے پہلی اسائنمنٹ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے کوچز کی تعیناتی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عبوری ٹیم ڈائریکٹر اینوک اینکوی اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ مارک باؤچر نے ساؤتھ افریقہ کی جانب سے وکٹوں کے پیچھے 988 شکار کیے ہیں جبکہ دس ہزار سے زائد رنز بھی اسکور کیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جیکس کیلس کو بیٹنگ کوچ بنایا جائے گا جبکہ ایشول پرنس کو جونئیر پلیئرز کی کوچنگ کی ذمہ داری دی جائے گی۔ انگلینڈ کو دسمبر اور جنوری میں ساؤتھ افریقہ میں 3 ون ڈے، 3 ٹی ٹوئنٹی اور 4 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔