Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے معروف سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو بطور اسپنر کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ این سی اے میں اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔ اس عہدے پر فائز ہونے کے فوراً بعد مشتاق احمد نے یاسر شاہ کو ٹریک پر لانے کا عزم کر لیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی پلیئنگ الیون میں یاسر شاہ شامل نہیں تھے اور انھیں ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں مشتاق احمد سے اسپن بولنگ کے گر سیکھ رہے ہیں۔
مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ یاسر پاکستان کے اچھے بولر ہیں جنہوں نے دو سو سے زائد وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں اور ہم کئی مرتبہ ان کی بولنگ کی وجہ سے میچز جیتے بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دو میچز کی خراب پرفارمنس پر ان کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔ مشتاق احمد نے مزید کہا کہ یاسر شاہ کو اعتماد کی ضرورت ہے اور میری کوشش ہے کہ کرکٹ میں ان کی شاندار واپسی کو ممکن بناؤں۔