انگلینڈ نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بین اسٹوکس، جوز بٹلر، جوفرا آرچر، مارک ووڈ کی واپسی ہوئی ہے۔ انگلش ٹیم کی قیادت اوئن مورگن کریں گے۔
اسکواڈ میں جونی بیئرسٹو، جیسن روئے، ڈیوڈ ملان، جو ڈینلی اور معین علی کو شامل کیا گیا ہے۔ کرس جورڈن، سیم کرن، ٹام کرن، پیٹ براؤن، میٹ پارکنسن اور عادل رشید کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ساؤتھ افریقہ کے خلاف ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی اوئن مورگن ہی کریں گے۔ جونی بیئرسٹو، جیسن روئے، ٹام بینٹن، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، جو ڈینلی، معین علی اور کرس جورڈن کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
سیم کرن، کرس ووکس، پیٹ براؤز، ٹام کرن، ثاقب محمود، میٹ پارکنسن اور عادل رشید کو بھی اسکواڈ شامل کیا گیا ہے۔ یہ انگلینڈ کی ورلڈکپ کے بعد پہلی ون ڈے سیریز ہو گی۔