Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈوین براوو نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔ ڈوین براوو نے 270 بین الاقوامی میچوں میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔
ڈوین براوو کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلیوں کے بعد کیا۔ آل راؤنڈر کا کہنا ہے کوچ فل سمنز اور کپتان کیرون پولارڈ کی قیادت میں کھیلنے کیلئے بہت پرعزم ہوں۔
ڈوین براوو نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کی موجودہ ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں، مجھے یقین ہے میری واپسی سے ٹیم کو فائدہ ہو گا۔ یاد رہے ڈوین براوو 2012 اور 2016 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔