Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے قبل بھارتی ٹیم کو ایک اور جھٹکا لگ گیا۔ بھارتی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر بھونیشور کمار انجری کا شکار ہو کر ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ بھونیشور کمار ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔
بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور فاسٹ بولر جسپریت بمراہ پہلے ہی انجری کی وجہ سے کرکٹ سے دور ہیں۔ اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون بھی انجری کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیلیں گے۔
بھارتی ٹیم کے بولنگ کوچ بھارت ارون نے فاسٹ بولر کی انجری کی تصدیق کی لیکن انجری کے حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں دیں۔ بھونیشور کمار ساؤتھ افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والی سیریز میں بھی بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔
بھونیشور کمار کی جگہ کسی متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن امکان ہے کہ شردل ٹھاکر کو ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔