Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کراچی کے ایک اسکول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دس سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے جس وجہ سے پوری قوم خوش ہے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ امید ہے ٹیم کراچی ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر کے ٹیسٹ میں اپنی رینکنگ بہتر کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے پنڈی ٹیسٹ متاثر ہوا لیکن امید ہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کامیابی حاصل کر کے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر اپنا کھاتہ کھول لے گی۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا اگر موقع ملا تو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوسرا ٹیسٹ میچ دیکھنے ضرور جائیں گے۔ نسیم شاہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ سے یہی سوچ ہے کہ نوجوان کرکٹرز کو قومی ٹیم میں موقع ملنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نسیم شاہ پر تھوڑی محنت کرنے کی ضرورت ہے، وہ مستقبل میں پاکستان ٹیم کے لیے بہترین سرمایہ ثابت ہو سکتے ہیں۔