Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دس سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی لیکن پنڈی ٹیسٹ میں بارش نے میچ کا مزہ کرکرا کر دیا۔ ٹیسٹ میچ کا دوسرا اور تیسرا دن بارش کی وجہ سے متاثر ہوا جبکہ چوتھے روز تو کھیل ہی ممکن نہ ہوا۔ میچ کے دوسرے روز ایک سیشن کا کھیل بھی نہ ہو سکا جبکہ تیسرے دن صرف 5.2 اوورز کرائے گئے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے پی سی بی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلا ٹیسٹ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کرانا چاہیے تھا کیونکہ کراچی کا موسم ٹیسٹ میچ کے لیے زیادہ بہتر ہے اگر وہاں پر میچ کھیلا جاتا تھا تو پانچ دن کی کرکٹ دیکھنے کو ملتی۔
انہوں نے کہا کہ دسمبر کے مہینے میں راولپنڈی اور اسلام آباد کا موسم اکثر خراب ہی رہتا ہے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور جدت کی ضرورت ہے، خراب موسم کی وجہ سے روشنی کم ہو اور فلڈ لائٹس جل رہی ہوں تو سرخ گیند کی جگہ گلابی گیند کا استعمال زیادہ بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں ایم سی سی کی کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ ہے، میں ایم سی سی کا ممبر بھی ہوں اور میٹنگ میں اس حوالے سے ضرور بات کروں گا۔