Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کی طرف سے 32 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اوپننگ بیٹسمین عابد علی نے کرکٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اوپننگ بیٹسمین نے یہ ورلڈ ریکارڈ سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کر کے اپنے نام کیا۔ عابد علی دنیائے کرکٹ کے پہلے بیٹسمین ہیں جنہوں نے ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری اسکور کی ہو۔
عابد علی نے آسٹریلیا کے خلاف اپنے ون ڈے ڈیبیو پر سنچری اسکور کرتے ہوئے 112 رنز بنائے تھے جبکہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو پر انہوں نے ناقابل شکست 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ عابد علی کو راولپنڈی ٹیسٹ کا مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد علی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنائی، میں محنت کرتا آ رہا تھا، کافی عرصے سے ٹیم کے ساتھ تھا اور اپنی فٹنس پر بھی بہت کام کیا۔