Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو کامیابی تو مل گئی لیکن ساتھ ہی آسٹریلیا کو بڑا نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں باؤلنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم کے ہیڈکوچ جسٹن لینگر کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ہے کہ جوش ہیزل ووڈ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔ جسٹن لینگر نے کہا کہ جیمز پٹنسن اور مائیکل نیصر سو فیصد اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
جوش ہیزل ووڈ کے متبادل کھلاڑی سے متعلق انہوں نے کہا ہم دیکھیں گے کہ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہیزل ووڈ کو فاسٹ باؤلر کے ساتھ تبدیل کریں۔ آسٹریلوی کوچ نے فاسٹ باؤلر پیٹر سڈل کو اسکواڈ میں شامل کرنا کا اشارہ بھی دیا۔
جسٹن لینگر کا کہنا تھا کہ پیٹر سڈل نے ایشز سیریز میں واقعی اچھا پرفارم کیا تھا، وہ وکٹوریا کے لیے بہت عمدہ باؤلنگ کر رہے ہیں اور اگلا ٹیسٹ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہے جہاں انہوں نے بہت کرکٹ کھیلی ہے۔