Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز نے پہلے ون ڈے میچ میں بھارت کو ان کے ہی گھر میں آٹھ وکٹوں کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے مابین پہلا ایک روزہ میچ چنائی میں کھیلا گیا جہاں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارتی اوپنرز اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہیں کر سکے اور 21 رنز پر کے ایل راہول کی وکٹ گر گئی جبکہ 25 کے مجموعی اسکور پر کپتان ویرات کوہلی بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
بھارت کی جانب سے شریاس آئیر نے 70 جبکہ ریشب پانٹ نے 71 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کیا اور بھارتی ٹیم پچاس اوورز میں 287 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔ ویسٹ انڈیز کے شیلڈن کوٹریل، کیمو پال اور الرازی جوزف نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ہدف کے تعاقب میں گیارہ کے مجموعے پر ویسٹ انڈیز کا پہلا اوپنر آؤٹ ہو گیا۔ اس کے بعد شے ہوپ اور شیمرون ہٹمائر بھارتی بولرز کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 218 رنز کی پارٹنرشپ لگی جس میں شے ہوپ نے 102 اور ہٹمائر نے 139 رنز اسکور کیے۔ ہٹمائر کو اس زبردست کارکردگی کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔