Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ملک میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کو جہاں پاکستانی کرکٹرز نے انجوائے کیا وہیں سری لنکن پلئیرز کے ساتھ سری لنکن کمنٹیٹرز نے بھی اس کو خوب انجوائے کیا۔ سابق سری لنکن کرکٹر رسل آرنلڈ اس میں پیش پیش رہے اور انھوں نے راولپنڈی میں فینز کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔
میچ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رسل آرنلڈ نے کہا کہ بارش کے باوجود شائقین اسٹیڈیم میں آتے رہے جس سے ایک اچھا پیغام گیا، امید ہے کہ مستقبل میں مزید بڑی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے نوجوان کرکٹرز کو کچھ عرصے میں ہوم گراؤنڈ کا تجربہ بھی حاصل ہو جائے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ اور جنون موجود ہے، آج پاکستان کے ماضی کے عظیم کرکٹرز کی کمی محسوس ہوتی ہے تاہم امید ہے کہ مستقبل میں نوجوان کرکٹرز بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوں گے۔