Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں زبردست بولنگ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ مچل اسٹارک نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلیا کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔ مچل اسٹارک نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ دوسری اننگز میں چار شکار کیے۔
مچل اسٹارک شاندار بولنگ کی بدولت میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ رواں سال فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ فارمیٹ میں شاندار پرفامنس کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے 7 ٹیسٹ میچوں میں 19.5 کی اوسط سے 40 حاصل کی ہیں۔ وہ رواں سال سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے فاسٹ بولر ہیں۔
مچل اسٹارک ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں سب سے کامیاب بولر رہے ہیں۔ انہوں نے سات ڈے نائٹ ٹیسٹ میچوں میں 19.2 کی اوسط سے 42 وکٹیں اپنے نام کی ہیں اور گلابی گیند سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی وہی ہیں۔