Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اوپننگ بیٹسمین عابد علی نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری اسکور کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔ عابد علی کی شاندار سنچری پر کرکٹرز نے ان کی خوب تعریف کی ہے۔ اظہر علی نے عابد علی کو ورلڈ ریکارڈ پر مبارکباد باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی پہلی سنچری ہے، وہ مستقبل میں مزید سنچریاں اسکور کریں گے۔
آل راؤنڈر محمد حفیظ نے عابد علی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنا اعزاز کی بات ہے۔ شاہد آفریدی نے عابد علی کو شاندار اوپننگ بیٹسمین قرار دے دیا۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ عابد علی کا ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری اسکور کر کے ورلڈ ریکارڈ بنانا پورے ملک کیلئے ایک اعزاز ہے۔
وقار یونس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عابد علی کو لیجنڈ کہہ کر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں ہم عابد علی کو لیجنڈ کہتے ہیں۔ سابق بولنگ کوچ اظہر محمود، فاسٹ بولر حسن علی اور ثناء میر نے بھی اوپننگ بیٹسمین کی شاندار سنچری کو سراہا۔