Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا جہاں اوپننگ بیٹسمین عابد علی نے ڈیبیو پر سنچری اسکور کی۔ عابد علی سے قبل تین پاکستانی کھلاڑی اس میدان میں ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری اسکور کر چکے ہیں، 1997 میں علی نقوی نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف سنچری اسکور کرتے ہوئے 115 رنز بنائے تھے۔
سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے بھی اس میدان پر ہی ٹیسٹ ڈیبیو کرتے ہوئے سنچری اسکور کی تھی۔ اظہر محمود نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہی ناٹ آؤٹ 128 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ قومی ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے یونس خان بھی اسی میدان پر ٹیسٹ ڈیبیو پر سینچری اسکور کر چکے ہیں۔
یونس خان نے 2000 میں سری لنکا کے خلاف ڈیبیو پر سنچری اسکور کی تھی جہاں وہ 107 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ عابد علی پنڈی اسٹیڈیم میں ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے والے چوتھے بیٹسمین ہیں۔ پنڈی اسٹیڈیم میں اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 17 سنچریاں بن چکی ہے جس میں سے تین پاکستان اور سری لنکا کے میچ میں بنی ہیں۔