Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی ٹیم کے بیٹسمین مارنس لبوشین کیلئے رواں سال بہت بہترین رہا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ کے متبادل کھلاڑی کے طور پر کھیلنے والے لبوشین نے اسٹیو اسمتھ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ مارنس لبوشین نے رواں سال دس ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
انہوں نے 15 اننگز میں 68.13 کی اوسط سے 1022 رنز اسکور کیے ہیں۔ مڈل آرڈر بیٹسمین 2019 میں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار رنز اسکور کرنے والے واحد بیٹسمین ہیں۔ رواں سال انہوں نے طویل دورانیے کی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کیے ہیں۔
مارنس لبوشین 2019 میں سب سے زیادہ مرتبہ 50 سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے والے بیٹسمین بھی ہیں۔ انہوں نے اس سال 15 اننگز میں 3 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔
مارنس لبوشین کے بعد اسٹیو اسمتھ رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں جنہوں نے 873 رنز اسکور کیے ہیں۔