Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز آئندہ سال شیڈول ہے۔ بنگلہ دیش ٹیم کے کوچنگ اسٹاف نے پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے رضامندی ظاہر نہیں کی ہے۔ دوسری جانب کچھ کھلاڑی بھی دورہ پاکستان کو لے کر ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے ہم اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ زبردستی نہیں کر سکتے، اگر کوئی کھلاڑی پاکستان نہیں جانا چاہتا تو وہ ان کی مرضی ہے، ہم کسی کھلاڑی کو پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے مجبور نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی دورہ کیلئے انکار کرتا ہے تو ان کے متبادل کھلاڑی موجود ہیں، صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔ ناظم الحسن نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں متبادل کھلاڑیوں کو نظر میں رکھنا چاہیے۔