Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش نے رواں سال ڈومیسٹک سیزن کے آغاز میں ہی ایک میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم میں دیوار پر مکا مارا تھا جس سے ان کی کلائی زخمی ہو گئی تھی۔ مچل مارش پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیل سکتے تھے لیکن انہیں کلائی کی سرجری کرانا پڑی تھی جس وجہ سے وہ سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔
وہ بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز کی نمائندگی کریں گے لیکن بولنگ کے لئے انہیں فٹ قرار نہیں دیا گیا۔ ایک انٹرویو میں مچل مارش نے کہا کہ کلائی کی انجری میں بہتری کیلئے وقت درکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بولنگ کرنے میں تکلیف محسوس ہو رہی ہے لیکن بیٹنگ کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہے۔
کلائی کی انجری کے باوجود آل راؤنڈر مچل مارش آسٹریلوی ٹیم میں واپسی کیلئے پرعزم ہیں۔ مچل مارش نے کہا کہ میں شاید کلائی کی تکلیف سے کبھی بھی مکمل طور پر چھٹکارا نہیں پا سکوں گا۔