Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کے خلاف اپنے اولین ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کرنے والے عابد علی کو دیے جانے والے لقب کا انکشاف ہو گیا ہے۔ بابر اعظم نے ٹیسٹ میچ کے بعد ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ڈریسنگ روم میں سب نے عابد علی کو لیجنڈ کا نام دیا ہوا ہے۔ عابد علی کی سنچری پر قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے بھی انہیں سوشل میڈیا پر لیجنڈ کہہ کر مبارکباد دی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد علی نے بتایا کہ پریکٹس کے دروان کسی ایک پلیئر نے لیجنڈ کہہ کر پکارا تھا اس کے بعد وقار یونس، بابر اعظم، اظہر علی اور سب نے ہی میرا نام لیجنڈ رکھ دیا۔
انہوں نے کہا میرے ساتھی کھلاڑیوں نے مجھے جو نام دیا ہے وہ میرے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، لیجنڈ ایسے ہی کسی کو نہیں کہا جاتا یہ نام میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔