Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا-پاکستان اور آسٹریلیا-نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ مکمل ہونے کے بعد آئی سی سی نے پلیئرز کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری اسکور کرنے والے بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی پا کر ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں شامل ہو گئے۔
ویرات کوہلی کے بعد بابر اعظم اس وقت دنیا کے دوسرے بیٹسمین ہیں جو تینوں فارمیٹس کی ٹاپ رینکنگ میں شامل ہیں۔ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ویرات کوہلی پہلے، اسٹیو اسمتھ دوسرے اور کین ولیمسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین پانچ درجے بہتری کے بعد پانچویں پوزیشن پر قابض ہو گئے ہیں۔
قومی کرکٹر بابر اعظم نے رینکنگ میں چار درجے ترقی پا کر نویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ نئی رینکنگ میں کوئی پاکستانی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا رینکنگ میں پہلا اور کگیسو راباڈا کا دوسرا کا دوسرا نمبر ہے۔