Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کو سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں بندولا ورناپورا کے ہمراہ مہمان خصوصی کے طور پر بلایا گیا تھا جہاں وہ فوجی کیپ پہن کر گئے تھے۔
جاوید میانداد نے میچ میں فوجی کیپ پہننے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل طور پر پاک فوج کی حمایت کرتے ہیں اور پنڈی ٹیسٹ میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے وہ ٹوپی پہنی تھی۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے ایک فوجی بننے کا شوق رکھتے تھے، اگر میں کرکٹر نہیں ہوتا تو پاکستان کی آرمی میں خدمات انجام دے رہا ہوتا۔ جاوید میانداد نے مزید کہا کہ جب کرکٹ کھیلا کرتا تھا اس وقت بھی جذبہ فوجی والا ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے جو عزت دی اس کے لیے احسان مانی کا شکرگزار ہوں۔