Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی لیگ اسپنر یاسر شاہ دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے بالکل تیار ہیں اور پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہونے کے بعد انہوں نے اسپن کنسلٹنٹ مشتاق احمد سے رہنمائی حاصل کی۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں یاسر شاہ نے کہا کہ مشتاق احمد کے ساتھ کام کرنے کا بہت فائدہ ہوا جس کے نتائج کراچی ٹیسٹ میں نظر آئیں گے۔
یاسر شاہ نے بتایا کہ این سی اے میں مشتاق احمد سے سیکھنے کا موقع ملا، وہاں صبح اور شام الگ الگ سیشن میں پریکٹس کرتا اور پچیس سے تیس اوورز کراتا جس سے میرا اعتماد بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بولنگ کرتے ہوئے کبھی آپ وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہو کبھی نہیں، یہ تمام چیزیں گیم کا حصہ ہوتی ہیں۔
یاسر شاہ نے مزید کہا کہ میں نے اپنی بولنگ کو بہتر بنانے کے لیے کافی محنت کی ہے اور اسی لیے کراچی ٹیسٹ میچ کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں لیگ اسپنر نے کہا کہ ہر کھلاڑی ٹیم کے لیے اچھا کرنے کی کوشش کرتا ہے مگر جب زیادہ اوورز کراتے ہیں تو زیادہ رنز پڑتے ہیں۔