Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بابر اعظم کی کور ڈرائیو زیادہ بہتر یا ویرات کوہلی کی؟ دلکش شاٹ کھیلنے والے بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو خود سے بہتر قرار دے دیا۔ دنیائے کرکٹ میں ایک طرف بابر اعظم کی کور ڈرائیو ہے تو دوسری طرف ویرات کوہلی کی کور ڈرائیو ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کی دلکش شاٹ کا آج کل خوب موازنہ ہو رہا ہے۔
آئی سی سی بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کئی مرتبہ دونوں کی خوبصورت شاٹ کا موازنہ کر چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی اور بھارتی فینز اپنے ملک کے کھلاڑی کو ترجیح دیتے نظر آتے ہیں مگر اس موازنے پر بابر اعظم نے بھی زبان کھول دی ہے۔
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کی کور ڈرائیو کو اپنی کور ڈرائیو بہتر قرار دے دیا۔ انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں ان کی کور ڈرائیو بہتر ہے، وہ فرنٹ فٹ پر جا کر کھیلتے ہیں اور میں تھوڑا بیک فٹ پر کھیلتا ہوں۔