ساؤتھ افریقہ نے انگلینڈ کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ حیران کن طور پر چھ نئے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔ بیورون ہنڈرکس، ڈین پیٹرسن، پیٹر ملان، ڈوین پریٹوریس، روڈی سیکنڈ اور وینڈر ڈوسن کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
دورہ بھارت میں کلائی کی انجری کا شکار ہونے والے ایڈن مرکرم کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ لنگی نگیڈی مزانسی سپر لیگ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جس وجہ سے انھیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
ساؤتھ افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میچ میں 26 دسمبر سے سینچورین کے میدان پر مدمقابل ہوں گی۔
ساؤتھ افریقہ اسکواڈ: فاف ڈوپلیسی، ٹینڈا بووما، کوئنٹن ڈی کوک، ڈین ایلگر، کیشو مہاراج، زبیر حمزہ، انرچ نورٹج، اینڈائیل فلکوائیو، ورنن فلنڈ، کگیسو رباڈا، بیورون ہنڈرکس، ڈین پیٹرسن، پیٹر ملان، ڈوین پریٹوریس، روڈی سیکنڈ اور وینڈر ڈوسن۔