Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیشنل اسٹیڈیم کراچی پاکستان کرکٹ ٹیم کا ملک میں سب سے مضبوط قلعہ سمجھاتا جاتا ہے اور قومی ٹیم کا یہاں پر ریکارڈ انتہائی شاندار رہا ہے۔ قومی ٹیسٹ ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 1955 میں کیا اور اس میدان پر قومی ٹیم 45 سال یعنی 2000 تک ناقابل شکست رہی۔
پاکستان ٹیم نے اس گراؤنڈ پر 41 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جس میں سے 21 میں پاکستان کو کامیابی ملی، صرف دو میں پاکستان کو شکست ہوئی جس میں 2000 میں انگلینڈ کے خلاف اور 2007 میں ساؤتھ افریقہ کے ہاتھوں شکست شامل ہے جبکہ 18 ٹیسٹ میچز ڈرا رہے۔
قومی ٹیم کراچی میں سری لنکا سے کبھی کوئی ٹیسٹ میچ نہیں ہاری۔ دونوں ٹیمیں یہاں پانچ ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہیں جس میں سے چار میں پاکستان نے فتح سمیٹی اور 2009 میں کھیلا گیا آخری ٹیسٹ میمچ ڈرا رہا۔